Reg: 12841587     

پی ٹی آئی قیادت استعفوں کی سیاست میں الجھ کر پھنس گئی

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

اسلام آ باد:  پی ٹی آئی کی قیادت قومی اسمبلی کی رکنیت کے استعفوں کی سیا ست میں الجھ گئی ہے اور استعفیٰ کارڈ کھیل کر پھنس گئی ہے۔

پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں گے۔

اسپیکر آفس کے ذ رائع نے بتایا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے 123ممبران نے اپنے استعفے جمع کرائے ہیں، یہ استعفے ایک فارمیٹ پر دیئے گئے ہیں جو پارٹی کی جانب سے بنایا گیا تاہم ممبران نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

رولز کے تحت جو ممبر مستعفی ہو تو اسے ہاتھ سے تحر یر لکھنی چاہیے اور خود اسپیکر کے حوالے کرنا چاہیے تاہم کسی دوسرے ذ ریعہ سے استعفیٰ پہنچنے کی صورت میں اسپیکر رولز کے تحت پابند ہے کہ متعلقہ رکن کو بلا کر یا کسی ایجنسی سے تصدیق کرے کہ یہ استعفیٰ ممبر نے رضاکا رانہ طور پر بغیر کسی دباؤ کے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ، 4 سال تاخیر پر انکوائری کا حکم

Next Post

پی ٹی آئی قیادت استعفوں کی سیاست میں الجھ کر پھنس گئی

Related Posts
Total
0
Share