Reg: 12841587     

‘پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخاباتب میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا’

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے  آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا  کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لے کر میدان مار لیا

Next Post

لاہور: متعدد افراد کا قاتل اور انٹرپول کو مطلوب ملزم گرفتار

Related Posts
Total
0
Share