Reg: 12841587     

رنبیر اور عالیہ کو شادی پر کونسے اداکار نے کیا تحفہ دیا؟

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی جانب سے قیمتی تحائف دیےگئے جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں عالیہ اور رنبیر کی شادی پر کس نے کیا تحفہ بھجوایا؟

کترینہ کیف:۔

ماضی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے معاشقے کی خبریں خوب منظر عام پر آئیں اور یہ بھی کہا جاتا رہا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات میں ہیں لیکن دونوں کا تھوڑے ہی عرصے میں بریک اپ ہوگیا۔

کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو ‘پلاٹینم بریسلٹ’تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت ‘ساڑھے 14 لاکھ’ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

دپیکاپڈوکون:۔

دیپیکا پڈوکون نے عالیہ اور رنبیر کو ‘رِسٹ واچز’ بھجوائیں جن کی قیمت ’15 لاکھ’ بھارتی روپے ہے۔

پرینکاچوپڑا:۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالیہ کو ‘ہیروں کے ہار’ کا تحفہ دیا ہے جس کی مالیت ‘9 لاکھ’ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون:۔

عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ‘اسٹوڈینٹ آف دی ایئر’ میں ڈیبیو کرنے والے سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے بھی اداکارہ کو تحائف بھیجے۔

سدھارتھ نے ‘3 لاکھ’ روپے کا ‘لگژری ہینڈ بیگ’ جب کہ ورون نے معروف برانڈ ‘گوشی’ کے ‘سینڈلز ‘بھیجے جن کی قیمت ‘4 لاکھ’ روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شکر ہے اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی : صاحبہ

Next Post

ثمینہ پیرزادہ کی ساسی رہنماؤں کے گھر کے باہر مظاہرے کی مذمت

Related Posts
Total
0
Share