Reg: 12841587     

شکر ہے اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی : صاحبہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو حال ہی میں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔

دوران انٹرویو میزبان نے اداکار جوڑے سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب لیے جن میں سے ایک سوال یہ تھا کہ ‘آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟’

جواب میں ریمبو نے کہا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا’۔

اداکار نے مزید کہا کہ ‘جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں’۔

اس  موقع پر صاحبہ نے کہا ‘لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی جس کی میں شکر گزار ہوں ‘۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ‘بیٹی پر معاشرے کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، زندگی بھر وہ اپنی من مانی کر ہی نہیں سکتی، پہلے والدین اور پھر شوہر کی مرضی، مجھے لگتا ہے کہ لڑکیوں کی اپنی زندگی نہیں ہوتی’۔

صاحبہ نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے لڑکے اپنی مرضی باآسانی کرسکتے ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی ایک لڑکا ہوتی اور اپنی مرضی کرتی’۔

واضح رہے کہ ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کی طرف سے( پیکڈلی گارڈن) مانچسٹر میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا

Next Post

رنبیر اور عالیہ کو شادی پر کونسے اداکار نے کیا تحفہ دیا؟

Related Posts

روچڈیل کونسل کے چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے اعزاز میں ایسٹرن ریسٹورنٹ روچڈیل میں پر تکلف عشائیہ دیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت…
Read More
Total
0
Share