Reg: 12841587     

رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئی ایم ایف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ  میں پاکستان میں اس سال معاشی ترقی، مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف پورے نہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.2 فیصد کے ڈبل ڈیجیٹ میں رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے اوسط مہنگائی کا سالانہ ہدف 8 فیصد مقرر کیا تھا۔ 

اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5.3 فیصد تک پہنچ جائے گا جبکہ ہدف 0.7 فیصد مقرر تھا،دوسری جانب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 19 ارب ڈالرز تک ہونے کا خدشہ ہے۔

 آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی جبکہ اس سال 4.8 فیصد کے ہدف کے مقابلے معاشی شرح نمو 4 فیصد اور اگلے سال 4.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال 7.4 فیصد تھی جبکہ  اس سال 7 فیصد اور اگلے سال 6.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین روس جنگ کی وجہ سے عالمی انسانی بحران پیدا ہوا، اس تنازعے کی وجہ سے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے، اس کی وجہ سے اشیاء کی عالمی قیمتوں، تجارت اور مالی وسائل پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

والد کا انٹرنیٹ پیکج کرانے سے انکار، 14 سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی

Next Post

وقار یونس نے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Related Posts

معروف جرنلسٹ اور 92 ٹی وی نیوز کے رپورٹر اعتزاز عاصم چوہدری کو پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن روچڈیل کا ناہب صدر اور راجہ صغیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر روچڈیلین پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے دلی مبارکباد پیش کی

روچڈیل (عارف چوہدری) معروف جرنلسٹ اور 92 ٹی وی نیوز کے رپورٹر اعتزاز عاصم چوہدری کو پاکستانی اور…
Read More
Total
0
Share