Reg: 12841587     

والد کا انٹرنیٹ پیکج کرانے سے انکار، 14 سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت میں ایک 14 سالہ لڑکے نے والد کی جانب سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروائے جانے  پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر والد کی طرف سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروانے پر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا والد ایک مزدور ہے جو معاشی تنگی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے بیٹے کا انٹرنیٹ پیکج نہیں کرواسکا تھا جس کی وجہ سے بیٹے نے پیر کو گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پولیس کو تفتیش سے یہ معلوم ہوا کہ لڑکا انٹرنیٹ پرگیمز کھیلنے کا بہت عادی تھا،  اسی وجہ سے پیکج نہ ہونے پر اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا’

Next Post

رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئی ایم ایف

Related Posts
Total
0
Share