Reg: 12841587     

کورونا کی دوا کی پہلی کھیپ ابوظبی پہنچ گئی

دبئی (بیورو رپورٹ)

امریکی اور برطانوی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا وائرس کی نئی دوا ’سوتروویماب ‘ کی پہلی کھیپ ابوظبی پہنچ گئی ہے۔ ابوظبی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی نئی دوا حاصل کرنے والا پہلا شہر ہے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کا مطابق وزارت صحت نے ایمرجنسی کی صورتحال میں دوا استعمال کرنے کی اجازت مئی میں دی تھی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا سے کورونا بیماری کی شدت سے بچا جا سکا ہے اور جن کورونا مریضوں کا ابتدائی مراحل میں علاج ہوا ان میں سے 85 فیصد کی موت واقع نہیں ہوئی۔

یہ دوا برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن اور امریکی بائیو ٹیک کمپنی وی آئی آربائیو ٹیکنالوجی کے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ کورونا وائرس کی ہلکی اور معتدل علامات کے علاج کے لیے اس مونوکلونل اینٹی باڈی کی ایک ہی خوراک لی جاتی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے مئی میں اس دوا کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔ ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ اس کے انجیکشن میں لیب میں تیار کردہ پروٹین کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کی طرح کورونا وائرس جیسے نقصان دہ اینٹی جنز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا کے 50 سے ممالک میں ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مقیم

Next Post

سیالکوٹ پی پی38 میں تحریک انصاف کو دھچکا، نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

Related Posts
Total
0
Share