مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلدجاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ عطا اللہ تارڑ حکومت پنجاب کی ترجمانی کےفرائض سرانجام دیں گے۔
عطااللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلدجاری کردیا جائے گا،ذرائع