Reg: 12841587     

سیاسی نعرے اور احتجاج کا حصہ نہ بنیں: امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  اوورسیز پاکستانی اماراتی سوشل میڈیا قوانین کا احترام کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی نعرے، احتجاج یا ریلی کاحصہ نہ بنیں کیونکہ اماراتی قوانین کے مطابق  یہاں کسی بھی قسم کا احتجاج یا جلسہ غیرقانونی ہے۔

سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں ذمہ داری دکھاتے ہوئے غیرمناسب موادشیئر نا کریں۔

اعلامیے کے مطابق تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقامی قوانین کی پاسداری کریں اور اس طرح کی کسی بھی سرگرمی سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

Next Post

کہوٹہ میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق

Related Posts

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن…
Read More
Total
0
Share