عارف چودھری
لاھور سمارٹ سٹی اور کیپیٹل سمارٹ سٹی نے نارتھ ویسٹ برطانیہ کے لئے ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مانچسٹر آفس کو اپنا سب آفس قرار دے دیا آفس کی پروقار افتتاحی تقریب میں لاھور سمارٹ سٹی اور کیپیٹل سمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر سیلز مجیب احمد خان اور ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او چودھری شہزاد نے خصوصی شرکت کی بر طانیہ بھر سے پراپرٹی سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی اس موقع پر لاھور سمارٹ سٹی۔ اور کیپیٹل سمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر سیلز مجیب احمد خان نے کہا کہ ھم نے اپنے اوورسیز کلائنٹ کی سہولت کے لئے مانچسٹر میں ڈریم لینڈ انٹرنیشنل لمیٹیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو اپنا سب آفس بنا دیا ھے اوورسیز پاکستانی کا بھی شکر گزار ھوں کہ وہ ھمارے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو رہا ھے
ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد نے لاھور سمارٹ سٹی اور کیپیٹل سمارٹ سٹی کے جنرل مینجر مجیب احمد خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ھم پر اعتماد کیا اب ھمارے بر طانیہ میں اوورسیز کلائنٹ کو بہت بڑی سہولت مل گئ ہیں وہ مانچسٹر چیتھم ہل میں موجود ھمارے آفس آکر پیمنٹ دے کر رسید لے سکتے ہیں
جی سٹون انٹرنیشنل لندن کے چیف ایگزیگٹیو شاھد حسین کا کہنا تھا کہ سمارٹ سٹی گروپ کے برطانیہ میں موجود کلائنٹس کو اب لندن کے بعد مانچسٹر میں بھی اپنے پیپرز کو مکمل کرنا اور پیمنٹ دے کر رسید لینا جیسی سہولت میسر ھوگی سمارٹ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والی خاتون فرحت بی بی نے کہا ھم چودھری شہزاد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں مقامی دفتر میں یہ سہولت دی اس سے پہلے پاکستان آفس ے رابطہ کرنا پڑتا تھا حبیب رفیق کے شہزاد حبیب نے سمارٹ سٹی کے کلائنٹ کو مانچسٹر آفس میں سہولت ملنے کو ڈریم لینڈ انٹرنیشنل کے اقدام کو سراہا ڈریم لینڈ انٹر نیشنل کے رانا عبدالرؤف -عمر سید -چودھری نوید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں مہمانوں کی تواضع روائتی دیدی کھانوں سے کی گئ