Reg: 12841587     

اماراتی وزارت خارجہ نے تصدیق کا ایک نیا مربوط نظام شروع کردیا

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر صارفین کوسہولت فراہم کرنے کے لیے تصدیق کا ایک نیا مربوط نظام شروع کردیا ہے۔

یہ اقدام اصلاحات کے فریم ورک کا حصہ ہےجس میں ڈیجیٹائزیشن شامل ہے اور اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مقاصد کے حصول کو آگے بڑھانا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق نیا نظام جس میں تمام خدمات کی ڈیجیٹائزیشن شامل ہے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔

پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پروزارت خارجہ صارفین کو فراہم کی جانے والی تصدیقی خدمات خاص طور پر کاروباری افراد اور کمپنیوں کیلئے تصدیق کاطریقہ کار آسان بنا کران کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے نظام کونئی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔

پہلا مرحلہ وزارت خزانہ، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی، مرکزی بینک، وفاقی کسٹمز اتھارٹی اور مقامی کسٹمز محکموں کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے۔

سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے وزارت صنعت وجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں وزارتیں ای سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق اور قابل ادائیگی متعلقہ فیسوں کا جائزہ لیں گی۔

نیا نظام وزارت خارجہ اور اماراتی بینکوں کے درمیان اشتراک کے ذریعے تجارت سے متعلقہ بینکنگ کے کچھ طریقہ کار کو منظم اور ہموار کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ مرکزی بینک کے ساتھ ایک معاہدے کے حصے کے طور پر اس نظام کا مقصد ان خدمات کے معیار کو بڑھانا اور متعلقہ فیصلوں کو نافذ کرنا ہے۔

گلے مرحلے میں آن لائن تصدیقی خدمات کے استعمال میں بہتر آسانی نظر آئے گی جس میں رسائی اور خدمات کی فراہمی کے اوقات میں بہتری آئے گی جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی معیشت کو فروغ دینے اور کاروباروں، کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ مرکز کے طور پر اس کی رغبت میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جو لانگ مارچ میں شریک ہونگی وہ گھریلو خواتین نہیں؟ عفت عمر کا پی ٹی آئی سے سوال

Next Post

ابوظبی میں یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پرپابندی

Related Posts

سید حارث شاہ اور یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر و یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مانچسٹر کے امام و خطیب مولانا محمد اقبال کا سپال انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ

بیورو رپورٹ سیالکوٹ(چوہدری عدنان افتخار واھلا ) سیالکوٹ کی معروف اسپورٹس سپال انڈسٹری میانی ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کا…
Read More
Total
0
Share