مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں لاہور رجسٹری میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد صدارتی نشست پر حامد خان گروپ کے عابد زبیری اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید نے 470، 470 ووٹ حاصل کرلیے۔
سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے لاہور رجسٹری میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ کاعمل جاری رہا، لاہورمیں کل رجسٹرڈ ووٹرز 1277 میں سے 961 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
سیکرٹری کی نشست پر مقتدر اختر 562 ووٹ لے کر آگے اور سید علی عمران 350 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔