ابوظبی (خصوصی رپورٹ)
ابوظبی میں ایک نئی موبائل ویزہ اسکریننگ کلینک شروع کردی گئی ہے جو ملازمین کو کام کی جگہ پر خدمات مہیا کرے گی۔ ابوظبی ہیلتھ سروس کمپنی (صحہ) کا یہ اقدام کمپنیوں میں ملازمین کے ویزہ اسکریننگ سروس کی خدمات میں بہتری لائے گا۔
اس موبائل کلینک سے بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ صحہ کے چیف کلینکل افسر ڈاکٹر عمر عبدالرحمان الھاشمی کے مطابق ضرورت کے تحت 24 گھنٹے ، ہفتہ وار چھٹی اور عام تعطیلات میں بھی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔
موبائل کلینک میں دو تشخیصی کمرے، دو ایکسرے کمرے، ایک خون اکٹھا کرنے کا کمرہ اور 12 کرسیوں کے ساتھ 2 انتظار گاہ ہیں۔ موبائل کلینک کے ذریعے اسکریننگ میں 15 سے 30 منٹ لگیں گے جس کا آغاز رجسٹریشن سے ہوگا جس کے بعد معائنہ، خون جمع کرنا اور ایکسرے کرنا ہوگا۔