Reg: 12841587     

امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

وفاقی حکومت  نے امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اورشیخوپورہ کے آرپی اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ میں ملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اورگاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے اور اسلام آباد میں فتنہ، فساد اورشرپھیلانے والے جلسے و جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کوفسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات کی گئی اورجلسےجلوسوں کو انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں  امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فسادی جتھے اورشرپسند عناصرکے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی فسادی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس پرتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ادارے امن وامان ہرصورت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازم قرار

Next Post

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر جماعت اسلامی کا اتوار کو ملک گیراحتجاج کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share