Reg: 12841587     

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازم قرار

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے صارفین کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی قرار دے دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہنا ہےکہ سبسڈائز اشیاء کی خریداری کرنے والا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بل کے لیے لکھوائے گا جو اسٹور کا عملہ اپنے سسٹم میں درج کرے گا جس کے بعد صارف کے موبائل نمبر پریوٹیلیٹی اسٹورز سسٹم سے ایک کوڈ بھیجا جائیگا۔

حکام کےمطابق صارف وہ کوڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے عملے کو دکھائے گا جس کے بعد بل کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بل کی تیاری اور ادائیگی کے لیے اس سسٹم کا نفاذ گزشتہ روز سے ہی کیا گیا ہے اور  اس طریقہ کار کا نفاذ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے حکم پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

Next Post

امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share