مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیف پروگرام کا اعلان کردیا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کرکے 800 روپے، چینی کی قیمت 85 روپے کلو سے کم کرکے 70 روپے کلو کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے ۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخی ریلیف پیکج سابق حکومت کے ریلیف سے 50 فیصد زائد ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے اس کے علاوہ معروف ترک کمپنیوں کے سربراہ بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔