Reg: 12841587     

پیٹرول 38 روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورلڈکپ: بنگلا دیش کیخلاف افغان ٹیم 156 رنز پر ڈھیر

Next Post

مانچسٹر میں گاڑیوں کے سپئر پارٹس کے شو روم ہائیڈ روڈ پارٹس کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

Related Posts

ملک منظور حسین نے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود کا ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک سنئیر…
Read More
Total
0
Share