Reg: 12841587     

ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف جذباتی ہوگئے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے۔

شہباز شریف نے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 شہباز شریف ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے خطاب میں پرجوش انداز میں کارکنوں کو محنت کی تاکید کی۔

اپوزیشن لیڈر نے تقریر کے دوران دائیں بائیں کھڑے لوگوں سے اپنے دور حکومت میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق پوچھا اور چینی اور ڈالر کے آج کے بھاؤ بھی معلوم کیے۔

علاوہ ازیں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ اگر 2023 میں شفاف الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کردیا ، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوٰی کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

2023 میں شفاف الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دینگے، شہباز شریف

Next Post

’ بیوی روزانہ نہاتی نہیں‘، شوہر نے طلاق دے دی

Related Posts
Total
0
Share