Reg: 12841587     

سدھو کا قتل : سلمان خان کی بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب  گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ممبئی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  سلمان خان کے گھر کے اطراف بھی سخت سکیورٹی کا مکمل انتظام کردیا گیا ہے اور اداکار کے گھر کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول  کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے چند سال قبل سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لیجنڈری گلوکار ‘کے کے’ کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

Next Post

گوجرانوالہ : فوم بنانیوالی فیکڑی میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر جاں بحق

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ 19 مارچ بروز جمعتہ المبارک صبح ایک روزہ ء دورے پر راولاکوٹ پہنچیں گی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری…
Read More
Total
0
Share