مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
گوجرانوالہ میں فوم بنانے والی فیکڑی میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ موڑ ایمن آباد کے قریب فوم بنانے والی فیکڑی میں پیش آیا ،جس میں اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکوم کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا اور 3گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
تاہم آگ کے باعث 2 مزدور جھلس کے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔