مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
غیر معمولی صورت حال حکومت سے فوری طور پر غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہےکہ زرمبادلہ کے ذخائرکی بچت کیسےکی جائے اور ملک و قوم کو معاشی مشکلات سے کیسے نکالا جائے؟
سرکاری ذرائع کے مطابق کئی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات، ہفتے کو سرکاری دفاتر میں چھٹی، 3 دن ورک فرام ہوم اور اتوار کو شہروں میں کاروں کے داخلے پر پابندی کی تجاویز شامل ہیں۔
ان تجاویز پر عمل سے یومیہ 20 فیصد تک توانائی کی بچت کا امکان ہے،کورونا کے دنوں میں یومیہ چار سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوتی رہی ہے ۔