مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے پیٹرول پمپس پر ایل پی جی ڈسپنسرز لگانےکا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سب سے سستا ایندھن بن گیا ہے۔
عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس پر ایل پی جی کی فی کلو مائلیج سی این جی اور پیٹرول سے بھی زائد ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پمپس پر ایل پی جی ڈسپنسرز لگائے جائیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنےکے سبب ایل پی جی امپورٹ دگنی ہونےکا امکان ہے، ایران سے ایل پی جی امپورٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔