مانچسٹر(وسیم چودھری)
نمائندہ یوکے فورٹی فور اولڈھم اور چیف آپریٹنگ آفیسر انڈرگراونڈ نیوز عارف چودھری دل کے عارضہ میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں
سنئیر صحافی عارف چودھری دل کے عارضہ کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا
ڈاکٹر ز نے مکمل چیک آپ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا ہے
عارف چودھری سے سنئیر صحافی وسیم چودھری اور بزنس کمیونٹی مانچسٹر نے ہسپتال میں خیریت دریافت کی
نمائندہ اولڈھم عارف چودھری سے سنئیر صحافی وسیم چودھری نے سٹی نیوز ورک اور انڈرگراونڈ نیوز کی تمام انتظامیہ ورکرز کی جانب سے پھول پیش کئے اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی
عارف چودھری نے ملاقات میں خیریت دریافت کرنے اور دعا کرنے پر تمام صحافی دوستوں اور سٹی نیوز نیٹ ورک بالخصوص یوکے فورٹی فور اور انڈرگراونڈ نیوز کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔