Reg: 12841587     

بابر اعظم کی کامیابی کی وجہ محمد یوسف نے بتا دی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ورلڈ کلاس بیٹر محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی وجہ بتائی ہے۔

دبئی کے سخت گرم موسم میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شدید گرم موسم اور حبس کے باوجود لڑکے ٹورنامنٹ کے لیے پرجوش ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے پریکٹس سیشن کا پلان بھی اسی مناسبت سے ترتیب دیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں اور ہر قسم کی ممکنہ صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں، ہم نے ایک سخت پریکٹس سیشن کیا اور تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور محنت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر  اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے اور گزشتہ 3 سالوں کے دوران کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ کسی بھی کپتان کے لیے اپنی بیٹنگ اسکلز پر فوکس کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن بابر  اعظم کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں مسلسل اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

Next Post

بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا دیا

Related Posts
Total
0
Share