Reg: 12841587     

پنجاب کا وزیز خزانہ کس جماعت سے ہو گا؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات میں پیشرفت

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پنجاب میں وزارتوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور  پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزارت خزانہ پنجاب لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو وزارت خزانہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں خزانہ کی وزارت لینے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیچھے ہٹنے کے بعد سینئر لیگی رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیر خزانہ پنجاب بنائے جانےکا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے 13 جون کو صوبائی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’پیٹرول مہنگا کر کے پیسہ گھر نہیں لے جا رہے، پہلا ہدف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچانا ہے‘

Next Post

پنجاب کا بھی وفاقی طرز کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

Related Posts

معروف کالم نگار و سنیئر جرنلسٹ نارتھ زون مانچسٹر بیورو چیف دنیا نیوز،پاکستان پریس کلب مانچسٹر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد اسحاق کا میانی سیالکوٹ خالد چوہدری کی رہائش گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال

معروف کالم نگار و سنیئر جرنلسٹ نارتھ زون مانچسٹر بیورو چیف دنیا نیوز،پاکستان پریس کلب مانچسٹر برطانیہ کے…
Read More
Total
0
Share