Reg: 12841587     

ایشیا کی امیر ترین خاتون ایک سال میں اپنی آدھی دولت سے محروم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ایشیا کی امیر ترین خاتون یونگ ہویان چین کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں آنے والے بحران کے باعث ایک سال کے دوران اپنی آدھی دولت سے محروم ہو گئیں۔

بلوم برگ بلینیئر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی جائنٹ کنٹری گارڈن کی بڑی شیئر ہولڈر یونگ ہویان کے اثاثوں کی مالیت میں ایک سال کے دوران 52 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 23 اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونگ ہویان کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کی کمپنی کے شیئر کی قیمت میں گزشتہ روز 15 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے کیش بڑھانے کے لیے مارکیٹ میں نئے شیئرز کی فروخت کا اعلان تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونگ ہویان اپنے والد کی ملکیتی کمپنی کنٹری گارڈن کی سربراہ ہیں اور ان کے والد کے اثاثے 2005 میں یونگ ہویان کے نام پر منتقل کیے گئے تھے۔

دو سال قبل ہی یونگ ہویان نے ایشیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب وہ کیمیکل فائبر ٹائیکون فین ہونگ وی سے صرف ایک ارب ملین ڈالر کے اضافے پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

Next Post

ملک منظور حسین اعوان رانا محمد اشرف کی مرکزی افس میں محترمہ مریم نواز شریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر عرفان صدیقی اور شاہ انس نورانی سے ملاقات

Related Posts
Total
0
Share