Reg: 12841587     

پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں پاکستان تجارت کی عالمی منڈی بننے جا رہا ہے :قونصل جنرل طارق وزیر

مانچسٹر(عارف چوہدری سی ۔او ۔اوانڈرگراونڈ نیوز)

 پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان تجارت کی عالمی منڈی بننے جا رہا ہے، اگر اس وقت سرمایہ کاروں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر لی تو مستقبل قریب میں وہ بڑے پیمانے پر منافع کما سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے برطانیہ و پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے والی کاروباری شخصیت اور کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے صدر رانا امتیاز احمد اور بر طانیہ کی کاروباری مزہبی سماجی اور کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست اعلی سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات کمرشل ویلفئیر آفیسر محمد اختر بھی موجود تھے ۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے مزید کہا کہ برطانیہ سے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور وہ اس بارے انتہائی سنجیدہ ہیں اگر اس وقت سرمایہ کار موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے تو مستقبل میں پاکستان کے اندر اتنی سرمایہ کاری ہو چکی ہو گی کہ مزید مواقع میسر نہیں ہوں گے لہذا موقع کی نزاکت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فی الفور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ و پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے وہ ذاتی طور پر اس بارے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اگر اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے تو وہ معاونت کے لیے تیار ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے ہر برے وقت میں مادر وطن کا ساتھ دیا اور زرمبادلہ کے بڑے ذخائر بھیج کر پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشا اب انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع مل رہے ہیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ رانا امتیاز احمد نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کی محب الوطنی اور اتنے کم عرصہ تعیناتی کے باوجود انکی برطانیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا قابل رشک ہے ہم انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ اس سے ہم منافع کمانے کے ساتھ پاکستان میں روزگار کے مواقع میسر کرنے اور معیشت میں تیزی سے بہتری لانے میں فعال کردار ادا کر سکیں ۔ کمرشل ویلفئیر آفیسر محمد اختر نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد میں رانا امتیاز اور محمد اسحاق عزیز نے پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات پاسپورٹ مینجر سردار غلام مصطفے سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مختلف نمائندہ تنظیموں کی طرف سے اسامہ ستی پولیس ریفارمز بل کی سفارشات کا مسودہ پیش

Next Post

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ منگل کو ہوگا

Related Posts
Total
0
Share