Reg: 12841587     

یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم جمعتہ المبارک کے خطبہ پر مولانا محمد اقبال نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں اور گھریلو زندگی کے نظام پر بڑے اجتماع سے خطاب

اولڈھم(خصوصی رپورٹر)

یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم( گریٹر مانچسٹر) میں سب سے بڑا اسلامک سینٹر ہے جمعتہ المبارک کے موقع پر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر امام و خطیب یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مولانا محمد اقبال نے جمعتہ المبارک کے خطبہ پر حضرت ابراہیم علیہ السلام
ؑکی زندگی پر بات کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ علیہ السلام کی زندگی کے ہر پہلو میں ہمارے لیے عبرت اور نصیحت ہے۔

آپ کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو قربانی ہے۔ اللہ کی رضا اور خوش نودی کے لیے اس کے دین کی دعوت و تبلیغ اور اس کے فروغ کے لیے جس بڑی سے بڑی قربانی کا تصور کیا جا سکتا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے وہ قربانی پیش کی- مولانا نے گھریلو زندگی کے نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے اندر اگر فیملی کے اندر انڈرسٹینڈنگ نہیں ہے یا پھر افراد خانہ کی رائے متفق نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ فیملی کے اندر اتفاق و اتحاد کی واضح کمی ہے جس سے گھر کے اندر ہی بہت ساری بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن کا کوئی علاج نہیں ہے لہذا فیملی کا بالخصوص والدین کا ایک پیج پر ہونا نہایت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا میں شدید گرمی کے باعث ایک تہائی آبادی کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

Next Post

ملک میں 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share