Reg: 12841587     

ملک میں 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ہوگئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ملک میں مہنگائی کی شرح 29.65  فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 3.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد  شرح 27.82 فیصد ہوگئی۔

کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 553 روپے 89 پیسہ فی کلو پر پہنچ گئی۔

 آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی کلو، دال چنا 10 روپے فی کلو، دال مسور 9 روپے 39 پیسے، دال ماش 5 روپے، دال مونگ 26 پیسے فی کلو، بیف 9 روپے 74 پیسے اور مٹن 12 روپے 5 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ، دہی، لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز 4 روپے 13 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 26 روپے 85 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم جمعتہ المبارک کے خطبہ پر مولانا محمد اقبال نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں اور گھریلو زندگی کے نظام پر بڑے اجتماع سے خطاب

Next Post

کراچی:کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی، 4 ریسٹورینٹس سیل

Related Posts
Total
0
Share