Reg: 12841587     

فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعظم شہبازشریف نے  پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحمداللہ ،وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،حکومتی اداروں،شخصیات ،متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جبکہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ بنیادی سیل، فوجی،سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، ان شاءاللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی اور اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  برلن میں موجود وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، فیٹف نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد فیٹف پروسیجر کے تحت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب فیٹف پروسیجر کے مطابق ایک تکنیکی جائزہ ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ ٹیم اکتوبر 2022 کے فیٹف پلینری سائیکل سے پہلے اپنا کام مکمل کرے اور ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اکتوبر 2022 میں ہمارا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل اختتام کو پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

Next Post

سہراب گوٹھ میں پولیس نے 11 سالہ بچی کی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنادی

Related Posts
Total
0
Share