لندن( بیورو رپورٹ)
بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے تو انکا دور شاندار تھا جب پاکستان کا ابھرتی معیشتوں میں شمار ہورہاتھا ۔
اب بھی ان سے جو ملاقات کا مقصد تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور حکومت پاکستان کو اپنے تجربے اور قابلیت کی روشنی میں مفید مشورے دیکر ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو بچانے میں کردار ادا کریں جو ماضی کی حکومت نے اپنی غلط و ناکارہ پالیسیوں کیوجہ سے ملکی معیشت کو تباہی و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور ملک کو بیشمار چیلینجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل،سابق سینیٹر و سنیئر رہنما نہال ہاشمی،لیگل ونگ کے ہیڈ ماہر قانون ایڈووکیٹ عنصر چوہدری کے علاؤہ سنیئر و معروف صحافی اظہر جاوید اور غلام حسین اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔