Reg: 12841587     

پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کے منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بد عنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ناصر منتاخے سپین کے ڈائریکٹر چوہدری ناصر محمود سہنہ کے زیر انتظام دوست احباب اور کمپنی ورکرز کے اعزاز میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام بارسلونا میں کیا

Next Post

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Related Posts
Total
0
Share