Reg: 12841587     

کراچی میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران حیدرآباد، جامشورو ،سکھر،لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ ، دادو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح زیادہ محتاط رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب پیر کو رات گئے  لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ  قصور،چونیاں، شیخوپورہ،ملتان،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بادل برسے ۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چلاس،استور تک بارش ہوئی جبکہ کوہلو، بارکھان، موسی خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اورکوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بادل جم کر برسے۔بارش کےبعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

خیبرپختونحوا،پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

Next Post

پاکستانی طلبہ کا پہلا گروپ آن کیمپس تعلیم مکمل کرنے کیلئے واپس چین روانہ

Related Posts
Total
0
Share