مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 90 پاکستانی طلبہ کا پہلا گروپ خصوصی پرواز سے چین واپس روانہ ہو گیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ طلبہ اپنی آن کیمپس تعلیم مکمل کرنے چین واپس روانہ ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو وفاقی وزارت تعلیم ، وزارت خارجہ اور ایچ ای سی کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا جبکہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کی چین واپسی کیلئے خصوصی درخواست کی تھی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ،وزارت تعلیم اوربیجنگ میں پاکستان کا سفارت خانہ طلبہ کی سہولیات کیلئے سرگرم ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے طلبہ کی واپسی ممکن بنانے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ باقی پاکستانی طلبہ بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے جلد چین واپس جا پائیں گے۔