Reg: 12841587     

کراچی: سرد ہواؤں سے ٹھنڈ بڑھ گئی، درجۂ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔

سرد موسم میں کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی اور پریشر میں کمی کی شکایا ت بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی سخت سردی ہے، محنت کش سرد موسم میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں کم سےکم درجۂ حرارت منفی9 اور کوئٹہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس سے دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہو کر شدید مالی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں شدید سردی کے باعث پانی کی مقدار کم ہونے سے مختلف بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار بھی کم ہو جاتی ہے۔

ایسے میں محکمۂ برقیات غذر نے 47 کروڑ کی لاگت سے 2 میگا واٹ سنگل پاور ہاؤس کا ایک یونٹ مکمل کر کے سردیوں میں لوگوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات کی خوش خبری سنا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

96ء تا 99ء برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین بحال

Next Post

پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share