مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
قصور کے نجی اسکول سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
22 سال کی لڑکی قریبی گاؤں کی رہائشی تھی جبکہ لڑکا اسکول میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔
جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانےکا شبہ ہے۔ پولیس تحقیقات کے مطابق لڑکی گھر چھوڑ کر لڑکے کے ساتھ اسکول میں رہ رہی تھی۔
قصور کےایک نجی اسکول سے 24 سالہ چوکیدار علی شان اور 22 سالہ لڑکی کی لاشیں ملی ہیں، جن کے سروں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔
پولیس کےمطابق علی شان قریبی گاؤں شیخ عماد جبکہ لڑکی قریبی گاؤں شیخم کی رہائشی تھی، لڑکی گھر سے بھاگ کر علی شان کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق علی شان کے قریب ہی پستول بھی پڑا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔