Reg: 12841587     

2 ماہ بعد ڈالرکی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک دن میں 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

۔کراچی: انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 50 پیسےکا ہو گیا۔

یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سےزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93  پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو  رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپےکم ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قصور کے نجی اسکول سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی

Next Post

امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال کو نہ چھوڑا

Related Posts
Total
0
Share