منتظر مہدی(اسلام آباد)
الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا کہ 17 فروری کو ڈی پی او نے اعلیٰ سطح کی میٹنگ بلائی جس میں عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور آصف سونی شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، پولیس افسران اور 20 سے 24 پریزائیڈنگ آفیسر شریک ہوئے، آصف سونی پیسوں سے بھرا بیگ لائے اور تمام پریزائیڈنگ افسران کو تین تین لاکھ روپے دیے،کوئی پریزائیڈنگ افسر اغوا یا لاپتہ نہیں ہوا بلکہ سب ڈی پی او، سپانسرز اور عمل درآمد کرانے والوں کے سکرپٹ کے مطابق ہوا، پریزائیڈنگ افسران اور پولیس نے ڈی پی او کے سکرپٹ پر عمل کیا۔