Reg: 12841587     

روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، صدر یوکرائن

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کیف: یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ کھلی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں اور دنیا کو بھی بات کرنا ہو گی کیونکہ اس جنگ کو روکنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، یوکرائن کے ساتھ مساوی سلوک اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کرے کیونکہ اسی بنا پر ہی یوکرائن اور روس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جن میں سمجھوتہ کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ مر نہ جائیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ اگر یوکرین نہیں رہا تو وہ لٹویا آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لٹویا کے بعد وہ لیتھونیا، اسٹونیا، مالڈووا اور جارجیا کی جانب آئیں گے اور روس پھر پولینڈ اور دیوار برلن کی طرف بڑھیں گے، میرا یقین کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

Next Post

یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

Related Posts
Total
0
Share