Reg: 12841587     

پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیر اعظم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،عوام اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں،عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے ۔ 

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیاجائے گا ۔ گزشتہ چار سال میں صوبوں کا کردار نظر انداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا،ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے امن وامان کا یقینی ہونا ضروری ہے ۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی:3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،ایک عوام کے تشدد سے ہلاک،2 گرفتار

Next Post

2 ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے3 سال میں نہیں ہوئی، عمران خان

Related Posts

برطانوی حکومت کے قرضے پچھلے 60 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، لز ٹرس کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم کو تیزی سے گرتی معیشت اور ہوشربا قرضوں کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

لندن (عارف چودھری) برطانیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق ستمبر میں حکومت نے بےتحاشہ قرضے لیے جو 1963…
Read More
Total
0
Share