Reg: 12841587     

کتوں کے حملے کا کیس، متاثرہ وکیل اور پالتو جانوروں کے مالک میں صلح ہو گئی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سینئر وکیل اور  پالتو جانوروں کے مالک کے درمیان صلح ہو گئی۔

زخمی ہونے والے سینئر وکیل مرزا اختر علی اور  پالتو جانوروں کے مالک ہمایوں خان کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق پالتو جانوروں کے مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے۔

صلح نامے کے مطابق ہمایوں خان کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے، اگر کوئی جانور رکھیں گے تو اس کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کروائیں گے۔

فریقین میں یہ بھی طے پایا کہ ہمایوں خان آئندہ پالتو جانوروں کو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظام کے ساتھ باہر لے کر جائیں گے۔

اس کے علاوہ صلح نامے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ جن کتوں نے مرزا اختر  پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے گا اور جانوروں کے مالک عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن کو 10 لاکھ روپے عطیہ دیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کتوں نے حملہ کر کے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو شدید زخمی کر دیا تھا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم

Next Post

میرے ہوتے کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا: اسد قیصر

Related Posts
Total
0
Share