Reg: 12841587     

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ

یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار میدان میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 16 امیدواروں میں لیبر پارٹی کی امیدوار (کم لیڈبیٹر) اورجورج گلوے نے ورکرز پارٹی آف برطانیہ کیطرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جورج گلوے اور لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

جورج گلوے برطانیہ کی سیاست میں اپنا مقام و پہچان رکھتے ہیں۔یہ لندن اور بریڈفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کی امیدوار پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔

جورج گلوے آزادانہ طور پر دو مرتبہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

اب برسر اقتدار سیاسی پارٹی یعنی حکومتی پارٹی کیطرف سے یہ آزاد امیدوار ہیں۔
حلقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جورج گلوے یکم جولائی کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب ہو جائیں گئے۔

جبکہ لیبر پارٹی کے کارکنان،کونسلرز،میئرز اور سنیئر رہنماؤں سمیت حلقہ کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر یکم جولائی کو واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

برطانیہ بھر سے لیبر پارٹی اور ورکرز پارٹی(آزاد امیدوار) کے اعلیٰ عہدیداران جن میں کونسلرز،میئرز اور ممبر پارلیمنٹیرینز بھی اپنے اپنے امیدوار کو سپورٹ کرنے کے لیے بٹلے گھر گھر جا کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

گزشتہ کل روچڈیل کونسل سے لیبر پارٹی کےکونسلرز اور ممبرز آف لیبر پارٹی کونسلر شکیل احمد،کونسلر آفتاب حسین،خالد چوہدری و دیگر ٹاوئنز سے لیبر پارٹی کے عہدیداران نے( بٹلے) لوگوں کے گھروں میں جا کر لیبر پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہا۔
اور یہ سلسلہ دونوں پارٹیوں کر سپورٹرز کیطرف سے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی نے خودکشی کر لی

Next Post

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 22 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں مسٹر ظہیر بریوی کی سربراہی میں برطانوی فلسطینی / مسلم کمیونٹیز کے رہنماؤں کا ایک وفد سے ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share