Reg: 12841587     

عمران خان کی رہائش گاہ کا خاکروب پولیس کے حوالے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ کے قریب سے ایک شخص پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل نے اس شخص پر بنی گالا میں جاسوسی کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق حوالےکیا گیا شخص بطور خاکروب پانچ سال سے بنی گالا ہاؤس کا ملازم ہے، عمران خان،شہباز گل یا بنی گالا ہاؤس سے کسی نے بھی مشکوک شخص سے متعلق معلومات نہیں دیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بنی گالا ہاؤس میں تعینات ملازمین کی فہرست ابھی تک فراہم نہیں کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بنی گالا ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے۔

پولیس کے مطابق مشکوک شخص نے پولیس کو بیان میں کہا کہ شہباز گل اور عمران خان کے ملازمین نے دو روز سے حبس میں رکھا ہوا تھا، رہائش گاہ پر تعینات گلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں نے تشدد بھی کیا، موبائل اور  شناختی کارڈ بھی شہباز گل نے واپس نہیں کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ عمران خان کےکسی نمائندے یا پی ٹی آئی رہنما نے واقعے سے متعلق پولیس کو کوئی اطلاع یا درخواست نہیں دی، عمران خان یا ان کے ملازمین درخواست نہیں دیتے تو پولیس کیسےکوئی کارروائی کر سکتی ہے، مشکوک شخص تشدد، موبائل اور پرس وغیرہ واپس لینے کی درخواست دے تو کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

Next Post

رومانوی کرداروں کیلئے اب بوڑھا ہوچکا ہوں: شاہ رخ خان

Related Posts

وکٹوریہ اسکوائر کونسل ھاؤس برمنگھم میں گزشتہ کل 15 اگست انڈیا کے یوم جشن آزادی پر تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ نے انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کا نام دیا اور پر بھر پور احتجاج کیا

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے انڈیا کے…
Read More
Total
0
Share