مانچسٹر(بیورو رپورٹ)
برطانیہ کے معروف ماہر قانون و برطانیہ لائرز ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے(چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز )بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
شادی اور ولیمہ کی تقریب کا اہتمام مانچسٹر کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا- برطانیہ بھر سے فیملی ممبران، عزیزو اقارب، وکلاء،جرنلسٹس اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس خوشی کے موقع پر دلہا بیرسٹر حمزہ ملک کے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے علاوہ دوستوں نے بھنگڑا ڈال کر اور میوزک کی دھن کیساتھ پونڈز نچھاور کرکے بیرسٹر حمزہ ملک کی شادی خانہ ابادی پر خوشی کا اظہار کیا۔
آخر میں تمام معزز مہمانوں کا بیرسٹر امجد ملک اور بیرسٹر حمزہ ملک نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔