Reg: 12841587     

حب ڈیم مکمل بھرنے کے قریب، کتنے سال تک پانی فراہم کیا جاسکے گا؟

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی: مون سون کی حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 15.8 فٹ کا اضافہ ہوگیا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی جو بارشوں کے بعد 337.8 فٹ ہوگئی ہے۔

چیف انجینیئر واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، حب ڈیم مکمل بھرنے میں تقریباً 1.2 فٹ باقی رہ گیا ہے۔

اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافہ کراچی شہر کیلئے اچھی خبر ہے، حب ڈیم سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی، حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق حب ڈیم بھرنے کے بعد تین سال تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہر قانون و برطانیہ لائرز ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

Next Post

وزیر اعظم نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی

Related Posts
Total
0
Share