کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
ذرائع کے مطابق مغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق کو 13جولائی کوئٹہ سے زیارت جاتے ہوئے زیارت کے علاقےورچوم سے دہشت گردوں نے اغواء کرلیاتھا۔
مغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے زیارت جارہےتھے ،اغواکارواں نے مغوی آرمی آفیسر کے اہل خانہ کو اغواء گذشتہ رات گئے رہاکردیاتھاآج مغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق کی لاش زیارت اور ہرنائی کے سرحدی علاقےسے ملی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے مغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اغواء کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا۔
آرمی آفیسر کے اغواء اور انہیں شہید کرنے کا مقصد دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا ہےدہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی۔
وزیراعلی نے کہاہے کہ واقعہ سے دہشت پیدا کرنے والوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوا ہےبہادر سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو ایسی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتااوردہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچاۓ جائیں گے۔