Reg: 12841587     

اٹلی کے وزیراعظم کا سیاسی ومعاشی بحران کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراگی نے سیاسی ومعاشی بحران کے باعث اتحادیوں کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم آفس نے  دراگی کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔

دراگی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی اتحاد کے درمیان اعتماد بحال رکھنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں حکومتی ترجیحات پر عملدرآمد کا مزید کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

رواں ہفتے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم دراگی نے کہا تھا کہ دی فائیو اسٹار موومنٹ کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی اور اس کے علاوہ انہیں کوئی اور  اتحادی میک اپ قبول نہیں ہے۔

اطالوی وزیر اعظم نے فیصلہ ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے باعث کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Next Post

کابل میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء لاپتہ ہوگئے

Related Posts
Total
0
Share