Reg: 12841587     

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کی پہلی اہلیہ ایوانا کی موت جمعرات کے روز نیویار ک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق 73 سالہ ایوانا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تاہم جب ریسکیو ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی تو ان کی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ خاندانی ذرائع سے ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ان سے پیار کرتے تھے کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک میں اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے’۔

واضح رہے کہ ایوانا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی تھیں، دونوں نے 1977 میں شادی کی جن سے ان کے 3 بچے ہوئے۔

تاہم بعد ازاں 1992 میں ایوانا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملکہ برطانیہ کو ملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر استثنیٰ مل گیا

Next Post

اٹلی کے وزیراعظم کا سیاسی ومعاشی بحران کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share