Reg: 12841587     

پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا

مشال ارشد انڈر گراؤنڈ نیوز۔کو۔یوکے

پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو  پالپا کے ممبرز  پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراؤنڈ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کیس خارج کرنے کی استدعا کردی

Next Post

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات  کے بعد پہلی بار نو منتخب صدر  رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

Related Posts

معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے معروف مصنف ،فلمساز و ڈائریکٹر اور سیاسی شخصیت چوہدری علی عدالت،بزنس مین خالد چوہدری اور بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

مانچسٹر (خصوصی رپورٹر) معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے مہمانوں کو اپنی رہائش…
Read More
Total
0
Share