مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سازش کا بیانیہ بڑی سازش ہے، سپریم کورٹ نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مسائل کا واحد حل الیکشن کو سمجھتے ہیں تو خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے استعفے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کے دائرےمیں رہتے ہوئے حکومت ختم کرسکتےہیں توبیشک ہماری حکومت ختم کر دیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق رولنگ کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا۔